ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / بی جے پی ، مودی کی تنقید پر رام چندر کو ملی دھمکیاں

بی جے پی ، مودی کی تنقید پر رام چندر کو ملی دھمکیاں

Wed, 29 Mar 2017 20:43:58  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 29؍مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )نامور مصنف اورمورخ رام چندر گوہا نے ٹوئٹ کرکے کہا ہے کہ انہیں وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی پر تنقید کرنے پر دھمکیاں مل رہی ہیں۔رام چندر گوہا نے منگل کو ٹوئٹ کرکے اطلاع دی کہ انہیں مسلسل اس قسم کے میل آ رہے ہیں،جن میں یہ دھمکی مل رہی ہے کہ اگر وزیر اعظم مودی اور بی جے پی پر تنقید کی تو مہاکال سزا دیں گے۔58سالہ گوہا نے دعوی کیا کہ میل میں یہ دھمکی بھی دی گئی کہ وہ بی جے پی صدر امت شاہ کی بھی تنقید نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ وارننگ بھی دی گئی کہ دنیا کو تبدیل کرنے کے لیے پرمیشور مہاکال کی جانب سے چنے گئے اور ان سے آشیرواد حاصل کرنے والے نریندر مودی اور امت شاہ کی تنقید نہ کروں۔انہوں نے کہا کہ انہیں اس قسم کے میل مسلسل آرہے ہیں، اس لیے اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔

غورطلب ہے کہ رام چندر گوہا ایک مشہور تاریخ داں ہیں، حال ہی میں سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کو چلانے والی کرکٹ منتظمین کی کمیٹی میں انہیں بھی شامل کیا تھا، وہ ایک کرکٹ کے ایک بہترین تاریخ داں بھی ہیں۔فرسٹ کلاس کرکٹ کے بارے میں ان کی زبردست معلومات ہے، وہ اس سلسلے میں ملک اور دنیاکے اہم اخبارات میں کالم بھی لکھتے رہے ہیں۔رام چندر گوہا سماجی اور سیاسی تاریخ کے موضاعات پر لکھنے کے لیے جانے ہی جاتے ہیں، ’گاندھی بی فور ر انڈیا ‘اور’ انڈیا آفٹر گاندھی‘ان کی مشہور تخلیقات میں سے ہیں۔وہ عام طور پر سماجی مسائل پر ٹوئٹ کے ذریعے اپنی رائے پیش کرتے رہتے ہیں۔


Share: